ملک کی دوسری نجی ائر لائنز کو بھی کوئٹہ کے لئے فضائی آپریشن شروع کرنا چاہیے، یہ ہماری قومی ذمہ داری ہے کہ ملک کے دور دراز علاقوں کو فضائی رابطہ سے منسلک کریں،وفاقی وزیر ایوی ایشن خواجہ سعد رفیق

197
ملک کی دوسری نجی ائر لائنز کو بھی کوئٹہ کے لئے فضائی آپریشن شروع کرنا چاہیے، یہ ہماری قومی ذمہ داری ہے کہ ملک کے دور دراز علاقوں کو فضائی رابطہ سے منسلک کریں،وفاقی وزیر ایوی ایشن خواجہ سعد رفیق

کوئٹہ۔17ستمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر ایوی ایشن خواجہ سعد رفیق نے کوئٹہ ایئر پورٹ کا تفصیلی دورہ کیا ،

وزیر ایو ایشن نے کوئٹہ ائر پورٹ پرمسافروں کی سہولیات کا جائزہ لیا اور انہیں مزید بہتر بنانے کے لئے احکامات جاری کئے،ایئر پورٹ پر سول ایوی ایشن اور پی آئی اے حکام نے بریفنگ دی ،قومی ائر لائن پی آئی اے ملک کے تین بڑے شہروں اسلام آباد، کراچی اور لاہور سے کوئٹہ کے لئے پروازیں آپریٹ کر رہی ہے،

ایک نجی ائر لائن بھی اسلام آباد سے ہفتہ وار تین پروازیں چلا رہی ہے،وفاقی وزیر ایوی ایشن خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ملک کی دوسری نجی ائر لائنز کو بھی کوئٹہ کے لئے فضائی آپریشن شروع کرنا چاہیے،انہوں نے کہا کہ یہ ہماری قومی ذمہ داری ہے کہ ملک کے دور دراز علاقوں کو فضائی رابطہ سے منسلک کریں۔