ملک کی عسکری قیادت کی یوم پاکستان کے موقع پر مسلح افواج کی مشترکہ پریڈ میں پاک فوج کے غازیوں سے ملاقاتیں

154
APP-53 ISLAMABAD: March 23 – President Dr. Arif Alvi and Prime Minister Imran Khan along with Prime Minister of Malaysia HE Tun Dr. Mahathir bin Mohamad taking salute during the Pakistan Day Parade. APP

اسلام آباد ۔ 23 مارچ (اے پی پی) ملک کی عسکری قیادت نے یوم پاکستان کے موقع پر مسلح افواج کی مشترکہ پریڈ میں پاک فوج کے غازیوں سے ملاقاتیں کیں اور جسمانی اعضاءکی قربانی کے باوجود جوانوں کے بلند حوصلوں کو سراہا ۔ہفتہ کو پریڈ گراﺅنڈ میں مسلح افواج کی مشترکہ پریڈ کے اختتام پر چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات، بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ ،پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی ،پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور غازیوں کے پاس گئے اور انھیں گلے لگایا اور جوانوں کے بلند حوصلوں اور عزم کی تعریف کی ۔