ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم خشک ،میدانی علاقوں میں مرطوب رہے گا،محکمہ موسمیات

146
Meteorology Department
Meteorology Department

اسلام آباد۔6ستمبر (اے پی پی):ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ میدانی علاقوں میں مرطوب رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کے روز ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ میدانی علاقوں میں مرطوب رہے گا۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا تا ہم گلگت میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ اس دوران ملک میں زیا دہ سے زیادہ درجہ حرارت نوکنڈی42، بہاولپور،بھکر، دالبندین، ڈی آئی خان، جوہرآباد اور سبی میں 41 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔