اسلام آباد۔17اکتوبر (اے پی پی):ملک کےشمالی علاقہ جات میں بعض مقامات پر بارش اور بلند پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا تاہم بالائی خیبر پختونخوا، وسطی بلوچستان، گلگت بلتستان، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش جبکہ بلند پہاڑوں پرہلکی برف باری متوقع ہے۔
شمالی علاقہ جات میں رات اور صبح کے اوقات میں موسم سرد رہے گا۔ رپورٹ کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران پنجاب، کشمیر، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، شمال مشرقی بلوچستان اور بالائی سندھ میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش لاہور (گلشنِ راوی 97، لکشمی چوک 66، گلبرگ57، اقبال ٹائون، نشتر ٹائون 54، جوہر ٹائون 48، قرطبہ چوک 42، مغل پورہ 41، شاہی قلعہ 37، اپر مال 33، فرخ آباد 32، سٹی 23، تاج پورہ 22، چوک ناخدا 20، ایئر پورٹ 19، سمن آباد 16)، فیصل آباد ( جی ایم اے 68، گلستان کالونی 40، علامہ اقبال ٹائون 35، ڈوگر بستی 30، سٹی، ٹائون 29 )، سیالکوٹ (سٹی 56، ایئر پورٹ 11)، مری 31، ٹوبہ ٹیک سنگھ 26، بہاولنگر 24، حافظ آباد17، گوجرانوالہ 15، چکوال14، بہاولپور (سٹی14، ایئر پورٹ 5)، نارووال 12، جھنگ 11، جہلم ، نور پور تھل 10، منگلہ 9، رحیم یار خان 8، سرگودھا، اٹک 7، گجرات 4، خانیوال 3، اسلام آباد (ایئر پورٹ 3، گولڑہ، سیدپور 2، زیرو پوائنٹ ایک)، راولپنڈی (کچہری 2، شمس آباد، چکلالہ ایک)،
قصور، منڈی بہائوالدین 2، جوہر آباد، بھکر، لیہ، ملتان، اوکاڑہ، ساہیوال ایک، مظفر آباد (ایئر پورٹ 53، سٹی 43)، راولاکوٹ 47، گڑھی دوپٹہ 33، کوٹلی 19، دیر( زیریں 35، بالائی 25)، چراٹ 29، کاکول 24، مالم جبہ 23، ڈیرہ اسماعیل خان (سٹی 19، ایئر پورٹ 5)، بالاکوٹ 18، پٹن، سیدو شریف 11، کالام 10، دروش 9، میرکھانی 7، مردان 6، چترال 5، بنوں 4، باچا خان ائیر پورٹ، پشاور، پاراچنار 3، بارکھان 10، بگروٹ 5، بابوسر، گوپس 3، استور، گلگت، سکردو 2، ہنزہ ایک، پڈعیدن 4 اور لاڑکانہ میں 3 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ منگل کو ریکارڈ کئے گئے کم سے کم درجہ حرارت کی رپورٹ کے مطابق لہہ میں درجہ حرارت منفی ایک اور کالام میں ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=402194