ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،محکمہ موسمیات

146

اسلام آباد۔18اپریل (اے پی پی):ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ بعض مقامات پر ژالہ باری/ مو سلا دھار بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ( کل)بدھ کو خیبرپختونخوا، کشمیر ، گلگت بلتستان، اسلام آباد اور با لا ئی / وسطی پنجاب میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران بالائی خیبرپختونخوا ، کشمیر اورگلگت بلتستان میں ژالہ باری/مو سلا دھار بارش کی بھی توقع ہے ۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان، بلو چستان، پنجاب اور بالائی سندھ میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہا۔سب سے زیادہ بارش خیبرپختونخوا میں کالام 64 ، پٹن 45،دیر (بالائی 51، زیریں 15)، بالاکوٹ 30، چترال 28، مالم جبہ 23، کا کول 21، دروش09، ڈی آئی خان (سٹی 12 ، ایئرپورٹ 03)، میرکھانی 13 ، باچا خان ایئرپورٹ، 07، پشاور شہر 07، بنوں ، پاراچنار 05، چراٹ 04، گلگت بلتستان میں استور 45، بگروٹ 15، چلاس ، گلگت 09، اسکردو 05،گوپس 04 ، بو نجی 03، بلوچستان میں ژوب12،بارکھان ، چمن 07، خضدار 04، پنجگور 01، کشمیر : مظفرآباد (سٹی 36، ایئرپورٹ 34)، راولاکوٹ 29،گڑھی دوپٹہ28، کوٹلی 13 ۔پنجاب میں مری 24 ، اٹک07، منڈی بہاؤالدین 09، اسلام آباد (سٹی 06، سید پور 05. ایئرپورٹ، بوکرا 04، گولڑہ 03)، بہاولپور (سٹی 05، ایئرپورٹ 02)، راولپنڈی (شمس آباد 06، چکلالہ 04، کچہری 03) ، منگلا 09، گجرات 04، سیالکوٹ (سٹی 04، ایئرپورٹ 02)، جہلم05 ، بھکر، گوجرانوالہ، کوٹ ادو، نور پور تھل، ٹی ٹی سنگھ 02، ملتان (سٹی 02، ایئرپورٹ 01)، فیصل آباد، جھنگ، خانیوال، نارووال، ساہیوال، سرگودہا، ڈی جی خان سٹی 01،سندھ میں سکھر 22، لاڑکا نہ 10، جیکب آباد 11، مو ہنجو دا ڑو 09، دادو ، 03، رو ہڑی میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

اس دوران ملک میں زیا دہ سے زیادہ درجہ حرارت مٹھی 43، چھور 41 اور ٹنڈو جام میں 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیا گیا۔