اسلام آباد۔11اکتوبر (اے پی پی):ملک کے بالائی علاقوں میں تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ بلند پہاڑوں پرہلکی برف باری کا بھی امکان ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج منگل کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک رہے گا۔ تاہم اسلام آباد، کشمیر، گلگت بلتستان اور شمال مشرقی پنجاب میں چند مقا مات پر بارش ہو سکتی ہے۔ جبکہ بلند پہاڑوں پربرف باری کا امکان ہے۔
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بالائی پنجاب، اسلام آباد، کشمیر، بالائی خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ جبکہ ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم خشک رہا۔سب سے زیادہ بارش پنجاب میں منڈی بہاولدین 38، اسلام آباد (سیدپور37، زیرپوائینٹ20، ایئر پورٹ 04، بوکرا02، گولڑہ01،)، منگلہ 33، راولپنڈی (شمس آباد22 ،چکلالہ10)، چکوال 14،
مری 09، اٹک06، جہلم 04، کشمیر میں کوٹلی22، گڑھی دوپٹہ18، مظفرآباد (ایئرپورٹ 14، سٹی 12)، راولاکوٹ 13، خیبرپختونخوا میں کاکول 16، کالام 12، ما لم جبہ 08، کوہاٹ04 ، سیدوشریف، چراٹ، بالاکوٹ02، پشاور(ایئرپورٹ)، دیر، پٹن01، گلگت بلتستان میں بگروٹ 13، استور، گلگت 08، بابوسر ٹاپ 05، چلاس02، گوپس میں 01ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ پیر کو ملک میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت سبی،لسبیلااورگوادرمیں39ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔