ملک کے بالائی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

144

اسلام آباد۔5اپریل (اے پی پی):ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کو ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک رہے گا تاہم بالائی خیبر پختونخوا ، گلگت بلتستان اور کشمیرمیں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا تاہم بالائی خیبر پختونخوا، وسطی /جنوبی پنجاب اورگلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش بلوچستان میں سبی 15، بارکھان 05، پنجاب میں خانیوال 10، ملتان (ایئرپورٹ 09، سٹی 03)، ساہیوال 08، ٹوبہ ٹیک سنگھ 05، ڈی جی خان 04، جھنگ 03، بھکر 01، خیبرپختونخوا میں چترال 08، میرکھانی 06، باچا خان ایئرپورٹ 05، دروش 04، پشاور 03، کالام 01، گلگت بلتستان میں گوپس 07، کشمیر میں مظفر آباد (سٹی 03، ایئرپورٹ 02) اور گڑھی دوپٹہ میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

اس دوران ملک میں زیا دہ سے زیادہ درجہ حرارت مٹھی 38 ،ٹنڈو جام اورموہنجوداڑو میں37 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیا گیا۔