ملک کے بالائی علاقوں میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ، پہاڑوں پر برف باری کا امکان

131
Meteorology Department
Meteorology Department

اسلام آباد۔5مارچ (اے پی پی):ملک کے بالائی علاقوں میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کل بدھ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقوں میں شدید سردرہے گا تاہم شمالی/جنوب مغربی بلوچستان ، خیبر پختونخوا ،بالائی پنجاب، گلگت بلتستان ، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سرد رہا تاہم شمالی/جنوب مغربی بلوچستان میں چند مقامات پر بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش پنجگور میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔ اس دوران ملک میں کم سے کم درجہ حرارت کالام منفی 13،لہہ منفی 12، استور منفی06، سکردو ،قلات منفی 04،دیر،مالم جبہ،چترال،مری اورمیر کھانی میں منفی 03 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔