اسلام آباد۔23اکتوبر (اے پی پی):ملک کے بالائی علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کےعلاوہ چند مقامات پرہلکی بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج منگل کے روز ملک کےبیشترعلاقوں میں موسم خشک رہے گا تاہم کشمیر،گلگت بلتستان اوربالائی خیبر پختونخوا میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کےعلاوہ چند مقامات پرہلکی بارش اوربلند پہاڑوں پرہلکی برف باری کا امکان ہے ۔
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم جزوی ابرآلود جبکہ بالائی علاقوں میں سرد رہا۔تا ہم گڑھی دوپٹہ، راولاکوٹ اورخضدارمیں 01 ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی۔ اس دوران ملک میں کم سے کم درجہ حرارت لہہ منفی03 اورکالام میں00 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔