ملک کے بالائی علاقوں میں موسم سرد،میدانی علاقوں میں بعض مقامات پر دھند چھائے رہنے کا امکان ہے،محکمہ موسمیات

49
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان ، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ کہیں کہیں ہلکی بارش/برفباری کا امکان
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان ، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ کہیں کہیں ہلکی بارش/برفباری کا امکان

اسلام آباد۔10فروری (اے پی پی):ملک کے بالائی علاقوں میں موسم سرد جبکہ میدانی علاقوں میں بعض مقامات پر دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق (آج) جمعرات کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی خیبر پختونخوا،کشمیر ، گلگت بلتستان اور شمالی بلوچستان میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔ پنجاب کے بعض میدانی علاقوں میں صبح کے اوقات میں دھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی بلوچستان اوربالائی علاقوں میں شدید سردرہا۔ اس دوران ملک میں کم سےکم درجہ حرارت لہہ منفی 07، گوپس منفی06،زیارت منفی05،کالام، اننت ناگ منفی04 اورپاراچنار میں منفی 03ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔