ملک کے بالائی علاقوں میں موسم شدید سرد، میدانی علاقوں میں شدید دھند چھاۓ رہنے کا امکان ہے،محکمہ موسمیات

62
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان ، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ کہیں کہیں ہلکی بارش/برفباری کا امکان
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان ، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ کہیں کہیں ہلکی بارش/برفباری کا امکان

اسلام آباد۔13جنوری (اے پی پی):ملک کے بالائی علاقوں میں موسم شدید سرد جبکہ میدانی علاقوں میں شدید دھند چھاۓ رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق (آج)جمعرات کو پنجاب کے میدانی علاقوں اوربالائی سندھ میں شدید دھند چھاۓ رہنے کا امکان ہے۔ خطہ پوٹھوہارمیں چند مقامات پرکہراورشدید دھند چھاۓ رہنے کی توقع ہے۔ اس کے علاوہ کشمیر، گلگت بلتستان،بالائی خیبرپختونخوا اور شمالی بلوچستان میں موسم شدید سرد جبکہ ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اورخشک جبکہ کشمیر، گلگت بلتستان،بالائی خیبرپختونخوا اورشمالی بلوچستان میں شدید سردرہا۔ پنجاب کے میدانی علاقوں میں شدید دھند چھائی رہی۔ اس دوران ملک میں کم سےکم درجہ حرارت سکردو منفی16 ، لہہ، استور منفی14 ، گوپس منفی12 ،قلات منفی 11،ہنزہ منفی09 ، بگروٹ منفی 08 ،گلگت، کوئٹہ،کالام ،پاراچنار منفی07 ،دالبندین منفی 05 ،ژوب اور راولاکوٹ میں منفی 04ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔