ملک کے بالائی علاقوں میں موسم شدید سرد رہے گا،میدانی علاقوں میں دھند چھائے رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

54

اسلام آباد۔15دسمبر (اے پی پی):ملک کے بالائی علاقوں میں موسم شدید سرد رہے گا جبکہ میدانی علاقوں میں دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق (آج) بدھ کو ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ شمالی علاقہ جات اور شمالی بلوچستان میں موسم شدید سرد رہے گا۔ تا ہم پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح اوررات کے اوقات میں دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہاتاہم بالائی خیبر پختونخوا اورکشمیرمیں بارش ہوئی ۔سب سے زیادہ بارش خیبر پختونخوا میں پاراچنار04، میر کھانی 03،چیراٹ، دروش اورپشاورمیں01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ اس دوران ملک میں کم سےکم درجہ حرارت قلات منفی 11 ، لہہ ،کوئٹہ منفی 09 ، اسکردو، کالام منفی 07، استور، مالم جبہ ، پاراچنار منفی 06، گوپس، بگروٹ منفی 05 ، گلگت، دالبندین منفی 04ہنزہ،ژوب اورمری میں منفی 03ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔