
اسلام آباد۔9فروری (اے پی پی):ملک کے بالائی علاقوں میں موسم شدید سرد جبکہ میدانی علاقوں میں بعض مقامات پر دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق (آج) بدھ کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی خیبر پختونخوا ،کشمیر ، گلگت بلتستان اور شمالی بلوچستان میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔ پنجاب کے بعض میدانی علاقوں میں صبح کے اوقات میں دھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سردرہا۔ ملک میں کم سےکم درجہ حرارت لہہ منفی 07، گوپس منفی06،اسکردومنفی05، استور، پاراچنار منفی04 اوربگروٹ میں منفی 03ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔