ملک کے بالائی علاقوں میں موسم شدید سرد رہے گا، پنجاب کے میدانی علاقوں میں شدید سموگ/ شدیددھند کا امکان ہے،محکمہ موسمیات

75
Meteorology Department

اسلام آباد۔15دسمبر (اے پی پی):ملک کے بالائی علاقوں میں موسم شدید سرد رہے گا، اسلام آباد میں صبح کے اوقات میں کہر پڑنے اور پنجاب کے میدانی علاقوں میں شدید اسموگ / شدیددھند کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق (آج) جمعرات کو ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ گلگت بلتستان،کشمیر،بالائی خیبر پختونخواہ اورشمالی بلوچستان کے اضلاع میں شدید سرد رہے گا۔

پنجاب کے میدانی علاقوں میں شدید اسموگ /شدید دھند جبکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں صبح کے اوقات میں کہر پڑنے کا امکان ہے۔گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔تاہم دیر میں 04ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ مالم جبہ میں 2 انچ برف باری ہوئی۔ اس دوران ملک میں کم سے کم درجہ حرارت لہہ منفی 12،

قلات منفی 09، کالام منفی 08،سکردو،کوئٹہ منفی 07، گوپس منفی 06،مالم جبہ،راولاکوٹ، ہنزہ،بارہ مولہ، پلوامہ، سری نگر، شوپیاں،اننت ناگ منفی 04،استور،گلگت منفی03، دروش،پاراچنار،ژوب،بگروٹ منفی02، گڑھی دوپٹہ،چترال اوردیرمیں منفی 01ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔