ملک کے بالائی علاقوں میں ندی نالوں میں بہاؤ میں اضافے ، پہاڑی وادیوں میں برفانی جھیلوں سے سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا امکان

110
NDMA
NDMA

اسلام آباد۔9اگست (اے پی پی): ملک کے بالائی علاقوں میں ندی نالوں میں بہاؤ میں اضافے اور پہاڑی وادیوں میں برفانی جھیلوں سے سیلابی صورتحال(گلوف) پیدا ہونے کا امکان ہے۔ این ڈی ایم اے کی مون سون اپڈیٹ کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔ خیبرپختونخوا، پنجاب، سندھ اور آزادکشمیر کے علاقوں میں بارش، گردوغبار اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ خیبرپختونخوا، پنجاب، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور اسلام آباد کے ندی نالوں میں بہاؤ میں اضافے کا امکان ہے۔ گلگت بلتستان کے دریائوں اور ندی نالوں میں بہاؤ میں اضافے اور پہاڑی وادیوں میں گلیشیئل لیک آئوٹ برسٹ فلڈ ( گلوف) کا امکان ہے ۔

این ڈی ایم اے کی ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ ممکنہ خطرات کے تدارک کیلئے عوام کی پیشگی اطلاع و حفاظتی تدابیر کی تشہیراور حساس علاقوں کیجانب ٹریفک کی منظم نگرانی کی جائے۔ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے مشینری تیار رکھیں۔ نشیبی علاقوں میں رہائش پذیر لوگ کہ نقل مکانی کیلئے انتظامات کیے جائیں۔