اسلام آباد۔15اگست (اے پی پی):ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج بدھ کے روز ملک کے بیشتر میدانی علا قوں میں موسم گرم اور مر طوب رہے گا تاہم شمال مشرقی پنجاب، خطہ پوٹھوہار ، گلگت بلتستان اورکشمیر میں چند مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا تاہم اسلام آباد، خیبر پختونخوا، خطہ پوٹھوہار ،شمال مشرقی پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش ہوئی۔ اس دوران بالائی خیبر پختونخوا ،خطہ پوٹھوہار اور کشمیر میں چند مقامات پر موسلادھار بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش خیبر پختونخوا: دیر (زیریں 54 اور بالائی 02)، میرخانی 05، چراٹ 04، پشاور (سٹی 2، ایئرپورٹ 01)، سیدو شریف 02، باچا خان ایئرپورٹ 01، ڈی آئی خان ایئرپورٹ، دروش، مردان 01، پنجاب: سیالکوٹ (سٹی46، ایئرپورٹ 41)،
چکوال 40، نارووال 14، گوجرانوالہ، گجرات، منگلا 11، جہلم 09، قصور 06، اسلام آباد (سٹی 03، ایئرپورٹ 01) راولپنڈی، منڈی بہائوالدین 01، کشمیر: راولاکوٹ 10، کوٹلی 08، مظفرآباد سٹی 01 ، گلگت بلتستان: بگروٹ اور سکردو میں 01ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ اس دوران ملک میں زیا دہ سے زیادہ درجہ حرارت تربت میں44 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔