ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

105

اسلام آباد۔28اگست (اے پی پی):ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج منگل کو ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا تاہم کشمیراور اس سے ملحقہ علاقوں میں چند مقامات پرتیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ۔ گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا تاہم اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار، شمال مشرقی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

سب سے زیادہ بارش پنجاب میں سیالکوٹ (سٹی 25، ایئر پورٹ 08)، منگلہ 24، لاہور (قرطبہ چوک 22، سٹی 20، لکشمی چوک 17، تاج پورہ 15، ایئر پورٹ 12، جوہر ٹائون، گلبرگ 10، ثمن آباد 09، اقبال ٹائون 06، اپر مال 05، گلشن راوی 04، نشتر ٹائون 02، فرخ آباد 01،جہلم 17، نارووال 14، اسلام آباد (گولڑہ 11، ایئر پورٹ 10، سیدپور 08، زیرو پوائنٹ 07، بوکرا 03)، گجرات 08، مری 06، راولپنڈی (شمس آباد 05، کچہری 03، چکلالہ 02)، گوجرانوالہ 02،خیبرپختونخوا میں پٹن 18،میرکھانی 04، کاکول، کالام03، دیر(بالائی)، دروش، مالم جبہ 01،گلگت بلتستان میں گوپس 08، بگروٹ07،چلاس، استور02 ،کشمیر میں گڑھی دوپٹہ 05 اورکوٹلی میں04ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ اس دوران ملک میں زیا دہ سے زیادہ درجہ حرارت دالبندین 42 ، دادو، خیرپوراور شہید بینظیر آباد میں 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔