اسلام آباد۔8ستمبر (اے پی پی):ملک کے بالائی پہاڑی علاقوں میں چند مقا مات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق (آج ) ہفتہ کے روز ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک جبکہ میدانی علاقوں میں گرم اور مرطوب رہے گا تاہم کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقا مات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہاتا ہم چھور میں 5 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔ ملک میں زیا دہ سے زیادہ درجہ حرارت دادو ،خیر پور اور رحیم یار خان میں 44 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔