26.5 C
Islamabad
جمعرات, ستمبر 4, 2025
ہومقومی خبریںملک کے بالائی علاقوں میں چند مقا مات پر تیز ہواؤں ،گرج...

ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقا مات پر تیز ہواؤں ،گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برف باری کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

- Advertisement -

اسلام آباد۔19مارچ (اے پی پی):ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقا مات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برف باری کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق )آج (بدھ کو ملک کے بیشتر علاقوں میں دن کے اوقات میں موسم خشک تاہم شام/رات میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے

تاہم گلگت بلتستان اور بالائی خیبر پختونخوا میں رات کے اوقات میں چند مقا مات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برف باری ہو سکتی ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ شمالی علاقوں میں سرد رہا۔اس دوران ملک میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت چھور، مٹھی 40، حیدرآباد، لسبیلہ، شہید بینظیر آباد، ٹنڈو جام 39، کراچی، میرپورخاص، سکرنڈ، سبی، ٹھٹھہ میں 38ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں