ملک کے بالائی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اورپہاڑوں پر برف باری جبکہ میدانی میں شدید دھند چھاۓ رہنے کا امکان ہے ، محکمہ موسمیات

43

اسلام آباد۔6جنوری (اے پی پی):ملک کے بالائی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اورپہاڑوں پر برف باری جبکہ میدانی میں شدید دھند چھاۓ رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج جمعرات کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی بلوچستان میں شدید سرد رہے گا ۔تاہم شام/رات کے دوران بالائی خیبر پختو نخوا اور گلگت بلتستان میں بارش اورپہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔ پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں شدید دھند چھاۓ رہنے کی توقع ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران کشمیر ،بالائی ووسطی پنجاب ،اسلام آباد، بالائی خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برف باری ہوئی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی بلو چستان اورشمالی علاقہ جات میں شدید سردرہا۔ سب سے زیادہ بارش پنجاب میں سیالکوٹ (ائرپورٹ 68 ، سٹی 37) ، لاہور (سٹی 52 ، ائرپورٹ 40) ، گوجرانوالہ 41 ، منگلا 30 ، گجرات 27 ، جہلم 23 ، نارووال 12 ، حافظ آباد 10 ، منڈی بہاؤالدین 09 ، مری 07 ، فیصل آباد 06 ، قصور 03 ، اسلام آباد (شمس آباد 07 ، سید پور 06 ، بوکرا 05 ، گولڑہ 02 ، ائرپورٹ ، زیرو پوائنٹ 01)، چکوال 03 ، راولپنڈی (چکلالہ) 02 ، ساہیوال 02 ، بہاولنگر ، سرگودھا 01 ، کشمیر میں مظفرآباد ( سٹی 41 ، ائرپورٹ 37) ، گڑھی دوپٹہ 30 ، کوٹلی 33 ، راولاکوٹ 33 ، گلگت بلتستان میں اسکردو 20 ، استور 16 ، چلاس 13 ، بگروٹ 11 ، بونجی 04 ، گوپس 02 ، خیبر پختونخواہ میں بالاکوٹ 14 ، کاکول 13 ، مالم جبہ 06 ، سیدو شریف 02 ، دیر (زیریں ، بالائی 02) ، دروش اور پٹن میں 02 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔اس دوران اسکردو 11 ، استور 10 ، بگروٹ ، گوپس 03 ، مری ، مالم جبہ 02 ، ہنزہ ، چلاس اور گلگت میں 01 انچ برف باری ریکارڈ کی گئی۔ بدھ کو ملک میں کم سےکم درجہ حرارت لہہ،گوپس،قلات منفی 08،بگروٹ ،کو ئٹہ منفی 07،استور،پاراچناراوراسکردو میں منفی06 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔