ملک کے بالائی علاقوں چند مقا مات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ، محکمہ موسمیات

33

اسلام آباد۔29ستمبر (اے پی پی):ملک کے بالائی علاقوں چند مقا مات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ کو ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک جبکہ وسطی و جنوبی علاقوں میں گرم رہے گا تاہم بالائی خیبر پختو نخوا،کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔

گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔ گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقا مات پر گرج چمک کےساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش گلگت بلتستان میں بابوسر02، استور، سکردو 01، کشمیر میں گڑھی دوپٹہ میں 01ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ اس دوران ملک میں زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت سبی 40 اورخانپور میں 39 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔