ملک کے بالائی علاقوں چند مقا مات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ،برف باری کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

132

اسلام آباد۔21فروری (اے پی پی):ملک کے بالائی علاقوں چند مقا مات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش /برف باری کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو ملک کے بیشترعلا قوں میں موسم خشک جبکہ شمالی علاقوں میں سرد رہے گا تاہم چترال، دیر ،کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقا مات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش و برف باری کی توقع ہے ۔

گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران کشمیر، گلگت بلتستان اور مری میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ریکارڈہوئی تاہم ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہا۔سب سے زیادہ بارش کشمیر میں راوالاکوٹ 06، گڑھی دوپٹہ02،مظفر آباد (ایئر پورٹ) ایک ، گلگت بلتستان میں استور 05، اسکردو ، بگروٹ ایک ، پنجاب میں مری میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔ اس دوران ملک میں کم سےکم درجہ حرارت کالام منفی 7،لہہ منفی6 ، گوپس ،مالم جبہ منفی 2اوراسکردو میں منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔