ملک کے بالائی علا قوں میں مختلف مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان

200
Meteorology Department
Meteorology Department

اسلام آباد۔8نومبر (اے پی پی):ملک کے بالائی علا قوں میں مختلف مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے جبکہ چند مقامات پر ژالہ باری بھی متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج جمعرات کے روز خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان ،کشمیر،اسلام آباد اوربالائی/وسطی پنجاب میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری جبکہ چند مقامات پر ژا لہ باری کا بھی امکان ہے۔ پنجاب کے بعض میدانی علاقوں میں صبح کے اوقات میں دھند /سمو گ چھا ئے رہنے کا امکان ہے جبکہ ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم خشک رہے گا۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ شمالی علاقوں میں سرد رہا تاہم مغربی بلوچستان ، جیکب آباد اورفیصل آباد میں چند مقا مات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش بلو چستان میں قلات09،بارکھان 05، کوئٹہ(شیخ ماندا02)،دالبندین01 ، سندھ میں جیکب آباد 06اور پنجاب میں فیصل آباد میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔ اس دوران ملک میں کم سے کم درجہ حرارت لہہ منفی04،سکردو منفی 03 اور بابوسر میں 0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔