ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک اور گرم رہنے، چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

234
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا،محکمہ موسمیات

اسلام آباد۔1اکتوبر (اے پی پی):آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک جبکہ وسطی و جنوبی علاقوں میں گرم رہے گا۔ تاہم بالائی خیبر پختو نخوا،خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران بالائی خیبر پختونخوا میں چند مقامات پر موسلادھار بارش ہو سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج اتوار کو ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک جبکہ وسطی و جنوبی علاقوں میں گرم رہے گا۔ تاہم بالائی خیبر پختو نخوا،خطہ ٔپوٹھوہار، گلگت بلتستان اور کشمیرمیں بعض مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔

تاہم بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور مری میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش خیبر پختونخوا: بونیر 42، پٹن 20،بالائی دیر 10، کالام 02 ، میر کھنی 01، پنجاب : مری 13اور گلگت بلتستان : بگروٹ میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔ہفتہ کوزیادہ سےزیادہ درجہ حرارت: سبی 40، دادو، رحیم یار خان، خانپور اور بہاولنگرمیں 39 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔