اسلام آباد۔15مارچ (اے پی پی):ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق (کل )ہفتہ کو ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک رہے گا۔
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا۔ اس دوران ملک میں کم سے کم درجہ حرارت لہہ ، کالام منفی 07، استور منفی 02، گوپس منفی ایک ،سکردواور بگروٹ میں صفر ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔