اسلام آباد۔8جنوری (اے پی پی):آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہنےکا امکان ہے، شمال مشرقی پنجاب میں درمیانی سے شدید جبکہ جنوبی پنجاب اور بالائی سندھ میں ہلکی سے درمیانی دھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق (کل )جمعرات کو ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح/رات کے اوقات میں شدید سرد رہنےکا امکان ہے۔
بعد از دوپہر ملک کےبیشتر جنوبی اور وسطی علاقوں میں تیز ہوائیں چلنے کی توقع۔صبح/رات کے اوقات میں شمال مشرقی پنجاب میں درمیانی سے شدید جبکہ جنوبی پنجاب اور بالائی سندھ میں ہلکی سے درمیانی دُھند چھائے رہنے کی توقع ہے،صبح کے اوقات میں کشمیر ، بالائی خیبر پختونخوا ،خطہ پوٹھوہار اوربالائی پنجاب کے بعض علاقوں میں کہر ا پڑنے کی توقع ہے۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہا۔
مشرقی پنجاب میں دُھند چھائی رہی۔بدھ کوریکارڈکئے گئے کم سےکم درجہ حرارت لہہ منفی 13،استور منفی11،کالام منفی 09، گوپس منفی 08،قلات ، سکردو منفی 07، کوئٹہ منفی 06،ہنزہ منفی05،دروش، چترال، گلگت اور پارا چنار میں منفی03ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔