26.6 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومقومی خبریںملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد و خشک اور مغربی اضلاع میں...

ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد و خشک اور مغربی اضلاع میں مطلع ابر آلود رہنے کا امکان

- Advertisement -

اسلام آباد۔24نومبر (اے پی پی):ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ مغربی اضلاع میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقا مات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کل ہفتہ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور مطلع ابر آلود رہے گا تاہم مغربی اورجنوب مغربی بلوچستان میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ پنجاب کے بعض میدانی علاقوں میں صبح کے اوقات میں سموگ اور ہلکی دھند چھائے رہنے کا امکان ہے ۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہا۔ اس دوران ملک میں کم سے کم درجہ حرارت لہہ منفی 05،سکردو، کالام، قلات منفی 03 اور گوپس میں منفی 02 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=413888

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں