اسلام آباد۔15جنوری (اے پی پی):آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہے گا تاہم شمالی بلوچستان میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور برف باری کا امکان ہے، پنجاب کے بیشتر اضلاع میں درمیانی سے شدید دھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کل جمعرات کوملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہنےکا امکان ہے۔ پنجاب کے بیشتر اضلاع ، با لا ئی سندھ اور خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں میں صبح /رات کے اوقات میں درمیانی سے شدید دھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔ اس دوران کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور برف باری ہو سکتی ہے۔
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد اورمطلع جز وی ابر آلود رہا۔ پنجاب کے بیشتر اضلاع اور با لا ئی سندھ میں درمیانی سے شدید دھند چھائی رہی۔بدھ کو ریکارڈکئے گئے کم سےکم درجہ حرارت: لہہ منفی 12، سکردومنفی 10، گوپس منفی 09، استور منفی07، کالام، ہنزہ ، گلگت ، بگروٹ منفی 05، پاراچنار، زیارت اور قلات میں منفی 04ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔