ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے،محکمہ موسمیات

65
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں موسم سرد،جزوی طورپرابرآلود رہنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ،محکمہ موسمیات

اسلام آباد۔11ستمبر (اے پی پی):آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہا تاہم بالائی خیبر پختونخوا، وسطی پنجاب، اسلام آباد، شمال مشر قی بلوچستان اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

سب سے زیادہ بارش خیبر پختونخوا میں تخت بائی 11، کاکول 09، سیدوشریف 03، مالم جبہ، پٹن02، دیر(زیریں)، کالام01، پنجاب میں نارووال 06،ملتان (سٹی )، اسلام آباد (سٹی) 02، حافظ آباد 01، بلوچستان میں بارکھان 02، کشمیر میں کوٹلی 02، گلگت بلتستان میں ہنزہ میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔بدھ کوریکارڈ کئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت تربت 45 اورسبی میں 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔