23.2 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومقومی خبریںملک کے بیشتر بالائی اور وسطی علاقوں میں 18 جون کی رات...

ملک کے بیشتر بالائی اور وسطی علاقوں میں 18 جون کی رات سے 22 جون تک تیز ہوائوں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

- Advertisement -

اسلام آباد۔18جون (اے پی پی):محکمہ موسمیات نے 18 جون کی رات سے 22 جون تک ملک کے بیشتر بالائی اور وسطی حصوں میں تیز ہوائوں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے ۔ محکمہ موسمیات کی طرف سے جاری پیش گوئی کے مطابق منگل 18 جون سے بحیرہ عرب سے آنے والی نم لہریں ملک کے بالائی اور وسطی حصوں میں داخل ہونے اور18 جون کو ملک کے مغربی حصوں میں بھی مغربی لہر کے داخل ہونے کا امکان ہے۔ اس موسمی نظام کے تحت گلگت بلتستان اور کشمیر میں جمعہ کی شام اور ہفتہ کی صبح گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

16 جون اور 17 جون کو گلگت بلتستان اور کشمیر میں موسم گرم اور خشک رہا ۔ 18 جون سے 22 جون تک گلگت بلتستان (دیامر، استور، غذر، سکردو، ہنزہ، گلگت، گھانچے، شگر)، کشمیر (وادی نیلم، مظفر آباد، راولاکوٹ، پونچھ، ہٹیاں، باغ، حویلی، سدھنوٹی، کوٹلی، بھمبر، میرپور) میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس عرصے کے دوران کشمیر میں بعض مقامات پر موسلا دھار بارش کا بھی امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا میں جمعہ کی صبح دیر، سوات، مالاکنڈ، باجوڑ، کوہستان، چترال، شانگلہ، بٹگرام، بونیر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، پشاور، مردان، کوہاٹ، ہنگو، کرم اور وزیرستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

- Advertisement -

16 جون سے18 جون تک صوبے کے جنوبی علاقوں میں موسم گرم رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے جبکہ 18 جون کی رات سے22 جون تک چترال، دیر، سوات، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، کوہستان، شانگلہ، بونیر، مالاکنڈ، کوہاٹ، باجوڑ، مہمند، خیبر، پشاور، مردان، کرم، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان اور وزیرستان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ کی صبح پنجاب کے مختلف علاقوں مری، گلیات، راولپنڈی، بھکر، فیصل آباد، ساہیوال، اوکاڑہ، قصور، ننکانہ صاحب، لاہور، حافظ آباد، منڈی بہاالدین، وزیر آباد، سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

16 جون سے 18 جون تک صوبے کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہا۔ اسلام آباد/راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہائوالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، قصور، اوکاڑہ، شیخوپورہ، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، خوشاب، سرگودھا، بھکر اور میانوالی میں18 جون سے 22 جون تک تیز ہواں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ 20 سے22 جون تک بہاولپور، بہاولنگر، ڈی جی خان، ساہیوال، ملتان، خانیوال، لودھراں، مظفر گڑھ، راجن پور، رحیم یار خان اور لیہ میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

16 جون سے 18 جون تک بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں بھی موسم شدید گرم اور خشک رہا جبکہ20 سے 22 جون تک کوئٹہ، ژوب، کوہلو، موسی خیل، لورالائی، سبی، نصیر آباد، جعفر آباد، ڈیرہ بگٹی اور بارکھان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 17 جون سے 20 جون تک سندھ کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ21 اور22 جون کو سکھر، جیکب آباد، کشمور اور لاڑکانہ میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=477395

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں