ملک کے بیشتر بالائی علاقوں میں موسم شدید سرد جبکہ میدانی علاقوں میں شدید دھند چھاۓ رہنے کا امکان ہے ، محکمہ موسمیات

47
مغربی ہواؤں کے زیر اثر ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور بالائی علاقوں میں برفباری کا امکان ہے، محکمہ موسمیات
مغربی ہواؤں کے زیر اثر ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور بالائی علاقوں میں برفباری کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

اسلام آباد۔16جنوری (اے پی پی):ملک کے بیشتر بالائی علاقوں میں موسم شدید سرد جبکہ میدانی علاقوں میں شدید دھند چھاۓ رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج اتوار کے روز پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں شدید دھند چھاۓ رہنے کا امکان ہے۔ کشمیر، گلگت بلتستان،بالائی خیبرپختونخوا اور شمالی بلوچستان میں موسم شدید سرد جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا ۔ گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی بلو چستان اور بالائی علاقوں میں شدید سردرہا۔ پنجاب کے میدانی علاقوں میں شدید دھند چھائی رہی۔ اس دوران ملک میں کم سےکم درجہ حرارت اسکردو منفی 14،گوپس منفی13 ،لہہ، استور منفی12 ،اننت ناگ منفی 10، سری نگر منفی 08، ، ہنزہ ، بگروٹ منفی 07 ، پاراچنار، گلگت منفی 06، پلوامہ ،بارہ مولہ اورکالام میں منفی 05 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔