اسلام آباد ۔10 فروری(اے پی پی)ملک کے بیشتر حصوں میں موسم زیادہ تر سرد اور خشک رہے گا ۔ محکمہ موسمیات کی پیشنگوئی کے مطابق ملک کے بیشتر حصوں میں موسم زیادہ تر سرد اور خشک رہے گا ۔ اتوار کو بعض بڑے شہروں کا کم سے کم درجہ حرارت یہ رہا ۔ اسلام آباد چار ڈگری سینٹی گریڈ ، لاہور 7، کراچی 13، پشاور 6، کوئٹہ اور مظفر آباد 3، گلگت منفی ایک اور مری منفی 2ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔