اسلام آباد۔13جولائی (اے پی پی):ملک کے بیشتر حصوں میں مون سون کی مزید بارشوں کا امکان ہے، موسلادھار بارش کے باعث کشمیر،راولپنڈی ،اسلام آباد، لاہور ، گوجرانوالہ،سیالکوٹ،نارووال، سرگودھا، فیصل آباد،جھنگ، میانوالی، پشاور، صوابی اورمردان میں نشیبی علاقے زیر آب آنے اور مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔کراچی، حیدر آباد، ٹھٹھہ، بدین، دادو، شہید بینظیر آباد، سکھر ، لاڑکانہ اور جیکب آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔
ڈیرہ غازی خان اور بلوچستان کے مقامی اور برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق (آج ) جمعرات کو پنجاب، کشمیر،خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان ، مشرقی بلوچستان اور سندھ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے جبکہ زیریں سندھ ، بالائی ووسطی خیبر پختونخوا، بالائی /وسطی پنجاب اور کشمیر میں موسلادھار بارش کی توقع ہے ۔
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد،بالائی/وسطی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر اور لسبیلہ میں گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلا دھار بارش ہوئی جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔سب سے زیادہ بارش اسلام آباد (ایئرپورٹ 112، سید پور 67، بوکرا 55، گولڑہ 45، زیرو پوائنٹ 40)، پنجاب میں راولپنڈی (چکلالہ 83، شمس آباد 52)، جہلم، حافظ آباد 75، چکوال 64، ٹوبہ ٹیک سنگھ 52، سیالکوٹ (سٹی 37، ایئرپورٹ 13)، منڈی بہاؤالدین، گجرات 34، منگلا 31، گوجرانوالہ 24، ساہیوال 23، لاہور (سٹی 18، ایئرپورٹ 17)، اوکاڑہ، جھنگ 14، مری، جوہرآباد 09، اٹک 07، نارووال 03، نور پورتھل02، فیصل آباد 01، کشمیر میں گڑھی دوپٹہ 12، راولاکوٹ 10، کوٹلی 07، مظفر آباد (ایئرپورٹ 02، سٹی 01)، خیبر پختونخوا میں کالام 07، بالاکوٹ 06، دیر بالا، پٹن 04، کاکول 03، چیراٹ01، بلوچستان -لسبیلہ01،گلگت بلتستان میں گلگت، بونجی اورگوپس میں 01ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
اس دوران ملک میں زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت سبی 46،دالبندین43، نوکنڈی اوربہاولنگر میں 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔