ملک کے بیشتر علاقوں میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہنے کا امکان

60
ملک کے بیشتر علاقوں میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہنے کا امکان

اسلام آباد۔1جون (اے پی پی):ملک کے بیشتر علاقوں میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شام/رات میں گلگت بلتستان اور کشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بالائی خیبرپختونخوا ،اسلام آباد،خطہ پوٹھوہار، شمال مشرقی پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں آندھی/ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہا۔سب سے زیادہ بارش خیبرپختونخوا: سیدو شریف 18، مالم جبہ 17، چراٹ 04، کاکول 03، دیر، کالام 02،پنجاب: جہلم 16، منگلا 08، سیالکوٹ (ایئرپورٹ 06، سٹی 01)، اسلام آباد (ایئرپورٹ)، اٹک 01،کشمیر: کوٹلی 09، راولاکوٹ 03،گلگت بلتستان: استور 07، بگروٹ 06 اور سکردو میں 05ریکارڈ کی گئی۔

اتوار کو ریکارڈ کئے گئے زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت : جیکب آباد، تربت 47، دادو 46، شہید بینظیر آباد اور پسنی میں 45ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔