اسلام آباد ۔ 4 جون (اے پی پی) ملک کے بیشتر علاقوں میں عیدالفطر (کل) بدھ کو منائی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی طرف سے شوال کا چاند نظر آنے کے اعلان کے بعد کے بیشتر علاقوں میں عیدالفطر (کل) بدھ کو منائی جا ئے گی ۔ دن کا آغاز مساجد میں نماز فجر کے بعد ملکی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کیلئے خصوصی دعاﺅں سے ہو گا۔ راولپنڈی اسلام آباد میں عید کا سب سے بڑا اجتماع فیصل مسجد جبکہ راولپنڈی میں لیاقت باغ میں ہو گا۔