اسلام آباد۔5مئی (اے پی پی):آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے تاہم بالائی خیبر پختونخوا، جنوبی بلوچستان، جنوب مغربی سندھ اورکشمیر میں تیز ہواؤں /آندھی ا ورگرج چمک کے ساتھ مزید بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش بھی ہو سکتی ہے ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق (کل )منگل کوملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے تاہم جنوب مشرقی سندھ میں چند مقامات پرتیز ہواؤں /آندھی ا ورگرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے تاہم بعد از دوپہر کشمیر میں تیز ہواؤں /آندھی ا ورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا تا ہم خیبرپختونخوا ، پنجاب ، بالائی سندھ ،شمال مشرقی بلوچستان اور کشمیر میں چند مقامات پر آندھی/جھکڑ اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔
گذشتہ 12 گھنٹوں کے دوران زیادہ بارش خیبر پختونخوا میں کاکول 03، سندھ میں خیرپور 02،جیکب آباد 01، بلوچستان میں خضدار میں01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔پیر کو ریکارڈ کئے گئے زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت تربت 45، نوکنڈی، دالبندین میں 40ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=592854