اسلام آباد۔19اکتوبر (اے پی پی):ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ شمالی علاقوں میں رات اور صبح کے اوقات میں سرد رہنے جبکہ جنوبی بلوچستان میں چند مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ شمالی علاقہ جات میں رات اور صبح کے اوقات میں سرد اور جنوبی بلوچستان میں بعض مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا ہے تاہم جنوبی بلوچستان اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش لسبیلہ 14، پنجگور 7، خضدار 2، دالبندین ایک، سکردو 2 اور گلگت میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔جمعرات کو ریکارڈ کئے گئے کم سے کم درجہ حرارت کی رپورٹ کے مطابق لہہ درجہ حرارت منفی 2 اور کالام میں منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔