ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک ،بالائی علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان

134

اسلام آباد۔19مارچ (اے پی پی):آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ بالائی علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہےتاہم بالائی خیبرپختونخوا، خطہ پوٹھوہار اورکشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 21 مارچ سے ملک کے میدانی علاقوں میں دن کے درجہ حرارت میں بتدریج اضافہ کا امکان ہے۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں مو سم خشک اور پہاڑی علاقوں میں سرد رہا۔بدھ کو ریکارڈکئے گئے کم سےکم درجہ حرارت لہہ منفی07، استور منفی02اور زیارت میں 00 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔