اسلام آباد۔31اکتوبر (اے پی پی):ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح/رات کے اوقات میں سرد رہنے کا امکان ہے، آئندہ 24گھنٹوں کے دوران شمال مشرقی پنجاب میں صبح کے وقت ہلکی سموگ چھائے رہنے کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا۔جمعرات کو ریکارڈ کئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کی رپورٹ کے مطابق مٹھی میں درجہ حرارت 40، لسبیلہ39، چھور، تربت، میر پور خاص اور شہید بینظیر آباد میں 38 ڈگری سنٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔