18.8 C
Islamabad
جمعہ, اپریل 4, 2025
ہومقومی خبریںملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک ، میدانی علاقوں میں گرم...

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک ، میدانی علاقوں میں گرم رہنے کا امکان

- Advertisement -

اسلام آباد۔28مارچ (اے پی پی):آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ دن کے اوقات میں میدانی علاقوں میں گرم رہنے کا امکان ہے۔ اس دوران بالائی خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کی بھی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق عیدالفطر کی تعطیلات کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ میدانی علاقوں میں دن کے اوقات میں گرم رہے گا۔رپورٹ کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں مو سم خشک رہا۔

- Advertisement -

اس دوران سب سے زیادہ بارش استور میں 37، چلاس 23، بگروٹ 16، گلگت 12، بونجی 11، سکردو 2، دروش 28، چترال 25، کالام 19، میر کھانی 14، دیر (بالائی 13، زیریں 2) ، پٹن11، مالم جبہ 10، سیدو شریف، بالاکوٹ 5، کاکول 2، چراٹ ایک، گڑھی دوپٹہ 14، مظفر آباد (ایئرپورٹ 4، سٹی ایک)، راولاکوٹ 2 اور کوٹلی میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

جمعہ کو ریکارڈ کئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کے اعدادوشمار کے مطابق مٹھی میں درجہ حرارت 37 ، چھور میں 36 اور سبی میں 35 ڈگری سینٹی گریڈ رکارڈ کیا گیا ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=577089

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں