ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور بالائی علاقوں میں سرد رہے گا، محکمہ موسمیات

154
Meteorology Department

اسلام آباد۔22فروری (اے پی پی):ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ بالائی علاقوں میں سرد رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج جمعہ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد خشک جبکہ بالائی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں سرد رہے گا۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سرد اورمطلع جزوی ابر آلود رہا۔ اس دوران ملک میں کم سے کم درجہ حرارت لہہ منفی12،کا لام،استور منفی 09 ، سکر دو منفی 06، گوپس،مالم جبہ،بگروٹ، ہنزہ منفی 04 ، چترال اور دیر میں منفی 03ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔