اسلام آباد۔8اکتوبر (اے پی پی):آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا تاہم کشمیر ، گلگت بلتستان اور بالائی خیبر پختونخوا میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کےسا تھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبر پختونخوا ،پنجاب ، گلگت بلتستان اور کشمیرمیں تیز ہوائوں اور گرج چمک کےسا تھ بارش ہوئی۔
سب سے زیادہ بارش: خیبر پختونخوا: کالام 31، دیر (بالائی 29، زیریں 15)، چترال 20، دروش 19، پشاور (ایئرپورٹ 15، سٹی 12)، بنوں 15، مالم جبہ 14، میر کھانی 11، پاراچنار 05، مردان 04، چراٹ 03، سیدو شریف 01،پنجاب:
کوٹ ادو 05، لیہ 03، ڈیرہ غازی خان 02، بھکر 01، گلگت بلتستان: گلگت، گوپس، بگروٹ، ہنزہ 04، استور 02، بونجی 01،کشمیر: مظفرآباد (ایئرپورٹ 04، سٹی 04) اور راولاکوٹ میں 04 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔منگل کو ریکارڈکیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت:نواب شاہ، چھور 41، مٹھی میں 40ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔