ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے اور بالائی علاقوں میں چند مقامات پر ہلکی بارش کا امکان

177
Meteorology Department
Meteorology Department

اسلام آباد۔26ستمبر (اے پی پی):ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا تاہم بالائی علاقوں میں چند مقامات ہلکی بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج بدھ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ جنوبی علاقوں میں گرم رہے گا تاہم چترال اور گلگت بلتستان میں ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔

گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کےبیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا تاہم گلگت بلتستان میں چند مقا مات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ سب سےزیادہ بارش (ملی میٹر) گلگت بلتستان میں گوپس اوربگروٹ میں 02 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ اس دوران ملک میں زیا دہ سے زیادہ درجہ حرارت لسبیلہ 41،تربت، سبی اور شہید بینظیر آباد میں 40ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔