اسلام آباد۔22اکتوبر (اے پی پی):آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا تاہم بالائی خیبر پختونخوا ، گلگت بلتستان، کشمیر اور خطہ پوٹھوہار میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا تاہم بالائی خیبرپختونخوا میں چند مقامات پر بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش خیبرپختونخوا: مالم جبہ 04اور دروش میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔منگل کو ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت حیدرآباد، میر پور خاص، لسبیلہ، سبی، ٹنڈو جام، ٹھٹھہ اور شہید بینظیر آباد میں 38 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔