ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا، محکمہ موسمیات

127
Hot and dry weather

اسلام آباد۔24اکتوبر (اے پی پی):بالائی خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔

رپورٹ کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا جبکہ بالائی خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش کالام میں 2، چترال ایک، بگروٹ 2، استور اور ہنزہ میں بھی ایک میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ جمعرات کو ریکارڈ کئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کی رپورٹ کے مطابق مٹھی، شہید بینظیر آباد میں درجہ حرارت 40، چھور، کراچی، پڈعیدن، دادو، لسبیلہ، ٹنڈوجام، سکرنڈ، ٹھٹھہ، حیدرآباد، میں 39 ڈگری سنٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔