لاہور۔1نومبر (اے پی پی):محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک و سرد رہنے کا امکان ہے جبکہ لاہور میں سموگ کا راج بدستور بر قرار ہے۔
ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں خشک و سرد رہا جبکہ کنال ویو لاہور میں ایئر کوالٹی انڈکس 321، پنجاب یونیورسٹی لاہور کالج آف ارتھ اینڈ انوائرمینٹل سائنسز میں ایئر کوالٹی انڈکس 259،ٹاون ہال لاہور میں اے کیو آئی 358،شالے ویلی رینج روڈ راولپنڈی پر اے کیو آئی190 اورشاہین ویلز فیز ٹو،لاہور فیصل آباد بائی پاس روڈ شیخوپورہ پر ایئر کوالٹی انڈکس 139ریکارڈ کیا گیا ۔