ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد، خشک اور مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے اور پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہنے کا امکان

56
weather

اسلام آباد۔7فروری (اے پی پی):ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد، خشک اور مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مغربی بلوچستان میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برف باری متوقع ہے۔ رپورٹ کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہا۔

جمعہ کو ریکارڈ کئے گئے کم سے کم درجہ حرارت کی رپورٹ کے مطابق لہہ میں درجہ حرارت منفی 14، سکردو، استور، کالام منفی 6، کوئٹہ، قلات، گلگت، ہنزہ منفی 5، بگروٹ، پاراچنار، راولاکوٹ منفی 3 اور زیارت میں منفی 2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔