اسلام آباد۔3جنوری (اے پی پی):آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں شدید سرد ر ہے گا، میدانی علا قوں میں شدید دھند پڑنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق (کل) بدھ کو ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں شدید سرد ر ہے گا۔ پنجاب ،خیبر پختونخوا کے میدانی علا قوں اوربالائی سندھ میں شدید دھند پڑنے کی توقع ہے ، خطہ پوٹھوہار میں صبح کے اوقات میں کہرا پڑنے کا امکان ہے۔
گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں اور شمالی بلو چستان میں شدید سرد رہا، پنجاب کے میدانی علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں رہے۔ اس دوران ملک میں کم سےکم درجہ حرارت لہہ منفی16،زیارت، اسکردو،استورمنفی 11،گوپس، ہنزہ، کالام منفی 09،قلات منفی 08، گلگت، پاراچنار منفی 06،کوئٹہ،راولاکوٹ،بگروٹ اوردیر میں منفی 05ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔