ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد ، خشک ،پہاڑی علاقوں میں صبح/رات کے اوقات میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

111

اسلام آباد۔10جنوری (اے پی پی):ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح/رات کے اوقات میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران صبح/رات کے اوقات میں پنجاب اور سندھ کے میدانی اضلاع میں درمیانی سے شدید دھند چھائے رہنے کی بھی توقع ہے۔ اس دوران مشرقی پنجاب، کشمیر، مری، گلیات اور گردونواح میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برف باری کا بھی امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہا جبکہ پنجاب کے چند مشرقی اور وسطی اضلاع میں درمیانی سے شدید دھند چھائی رہی۔

جمعہ کو ریکارڈ کئے گئے کم سے کم درجہ حرارت کی رپورٹ کے مطابق لہہ میں درجہ حرارت منفی 13، استور منفی 12، گوپس منفی11، اسکردو منفی 10، کالام منفی 8، ہنزہ منفی 7، بگروٹ، گلگت منفی 6، دیر، پاراچنار، قلات اور راولاکوٹ میں منفی 3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔