ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اورخشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں شدیدسرد رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

110
weather

اسلام آباد۔25دسمبر (اے پی پی):آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اورخشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں شدیدسرد رہنے کا امکان ہے جبکہ شام /رات کے اوقات میں کشمیر اور ملحقہ پہا ڑی علا قوں میں مطلع جز وی ابر آلود رہنے کے علا وہ چند مقامات پر ہلکی بارش/ہلکی برفباری بھی متوقع ہے۔

اس دوران پنجاب کے چند میدانی علا قوں اور با لا ئی سندھ میں صبح / رات کے اوقات میں سموگ/دُھند چھائے رہنے جبکہ اسلام آباد ، خطہ پو ٹھو ہار اورخیبرپختونخوا میں چند مقامات پر صبح کے او قات میں کہرا پڑنے کا بھی امکان ہے۔ رپورٹ کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہا۔

پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں سموگ/دُھند چھائی رہی۔ بدھ کو ریکارڈکئے گئے کم سےکم درجہ حرارت کی رپورٹ کے مطابق لہہ میں درجہ حرارت منفی13، اسکردومنفی11، استور، گوپس منفی 8، گلگت منفی 7، کوئٹہ،زیارت منفی 6،ہنزہ،بگروٹ اوردیر میں منفی 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔